۔،۔ غیر قانونی منشیات بیچنے پر بائیس سالہ نوجوان کو ہتھکڑی پہنا دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭منشیات کی غیر قانون فروخت پر فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پا بائیس سالہ نوجوان گرفتار٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد غیر قانونی منشیات ہر کونے،ہر گلی جبکہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے بکتی نظر آتی ہیں، فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن پر گشتی پولیس کی نگاہیں شکار کو ڈھونڈتی رہتی ہیں، بروز بدھ دوپہر تقریباََ ڈیڑھ بجے پولیس نے دو اشخاص کے درمیان کاروباری لین دین دیکھا، پولیس والوں نے بیچنے اور خریداروں پر گہری نظر رکھی ہوتی ہے، افسران کی پوچھ گچھ کے درمیان چوبیس سالہ نوجوان نے خریدی ہوئی چرس پولیس کے حوالہ کر دی جبکہ بائیس سالہ ڈیلر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جج کے سامنے پیش کرنے کے مقصد سے فرینکفرٹ کے ہیڈ کوارڑر کے حراستی خلیوں میں لے گئی۔