-,-سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورح میں پاکستانی پروفیشنل سویٹر لینڈ کے زیر اہتمام شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال نیٹ ورکنگ اور آگاہی تقریب کا شاندار انعقاد۔-,-
*شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی اس تقریب میں پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد میں شرکت*
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ -سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورح میں پاکستانی پروفیشنل سویٹر لینڈ کے زیر اہتمام شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال نیٹ ورکنگ اور آگاہی تقریب کا شاندار انعقاد,شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی اس تقریب میں پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد میں شرکت تقریب میں پاکستانی شاعر ادیب ناول نگار سید وصی شاہ کی اور شوکت خانم ہسپتال کے مارکیٹینگ ڈائریکٹر طارق اعظم کی خصوصی شرکت ,پاکستانی پروفیشنل سوئٹزرلینڈ کے زیر نگرانی سویٹزرلینڈ کی سرزمین پر پہلی دفعہ شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور اگاہی مہم کا اغاز کیا گیا۔ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سید علی جیلانی نے حاصل کی۔ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریاض الدین قصوری صاحب نے پیش کی۔ نقابت کے فرائض عمران مزمل نے ادا کیے تقریب میں پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور تمام احباب کی جانب سے اس تقریب کو بے حد سراہا گیا۔مارکیٹنگ ڈائریکٹر طارق اعظم نے زیر تعمیر شوکت خانم میموریل ہسپتال کراچی پروجیکٹ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔سید وصی شاہ نے اپنی خوبصورت شاعری سے لوگوں کے خوب محظوظ کیا اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹے بکھیر دیں۔
مہمانوں کی تواضح سادہ ریفریشمنٹ سے کی گئی