0

۔،۔ شیطان صفت امریکی مالک مکان نے چھ سالہ فلسطینی نثراد لڑکے اور اس کی ماں پر چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شیطان صفت امریکی مالک مکان نے چھ سالہ فلسطینی نثراد لڑکے اور اس کی ماں پر چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکا میں 71 سالہ شیطان صفت شخص نے حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ تنازعے کی وجہ سے نفرت پر مبنی حملے میں ماں اور بیٹے پر وحشیانہ حملہ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/شکاگو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو کے مضافاتی عالقہ میں ایک(شیطان صفت) امریکی مالک مکان نے حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ تنازعے کی وجہ سے نفرت پر مبنی حملے میں ماں اور بیٹے پر وحشیانہ حملہ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا جبکہ بتیس سالہ خاتون شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی جا چکی ہے، ول کاونٹی شیرف کے دفتر کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں ماں بیٹے کو مشتبہ شخص نے اس لئے نشانہ بنایا کہ وہ مسلمان تھے۔ رپورٹ کے مطابق چھ سالہ لڑکے پر سات انچ کے ایک فوجی طرز کے چاقو سے (چھبیس) بار حملہ کیا گیا جبکہ بتیس سالہ خاتون کو بھی چاقو کے متعدد آئے۔جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تب تک خاتون اور لڑکے کے سینے، دھڑ اور اوپری حصّہ پر متعدد زخم لگ چکے تھے (پولیس نے تاہم دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی) کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا چھ سالہ لڑکا حال ہی میں چھ برس کا ہوا تھا جبکہ اس کی ماں کا نام حنان شاہیں بتایا گیا ہے۔ خاتون کے بیان کے مطابق پولیس کو فون کر کیوہ باتھ روم میں بھاگیں اور حملہ آور سے لڑتی رہی بتایا جاتا ہے کہ یہ خاندان گذشتہ دو برس سے اس گھر کے گراونڈ فلور پر مقیم تھا اور (شیطان صفت وحشی جانور) ان کا مالک مکان تھا۔ افسوسناک واقعہ پر در عمل دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے سیاسی بیان کا سہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی نثراد امریکی خاتون اور اس کے بچے پر ہونے والے حملہ پر افسردہ ہیں، نفرت پر مبنی اس خوفناک عمل کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ ہماری بنیادی اقدار کے خلاف ہے اقنے بیان میں مزید اضافہ کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی ہونے کے ناطے ہمیں اکٹھا ہونا چاہیئے اور اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت کو مستردکر دینا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں