0

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بُک فیئر میں آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے شرکت کی جبکہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کا وزٹ بھی کیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بُک فیئر میں آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے شرکت کی جبکہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کا وزٹ بھی کیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کی ٹیم نے خمس سعید بٹ کی قیادت میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کی دعوت پر قونصل خانہ کا وزٹ کیا، اس ٹیم کا مقصد عالمی کتابی میلہ(بُک فیئر)میں حصّہ لینا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پاکستان/لاہور۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ٭کتابوں کے میلے۔بُک فیئر٭ میں حصّہ لینے والی ٹیم آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشننے وزٹ کیاجبکہ خمس سعید بٹ کی قیادت میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کا دورہ بھی کیا جہاں پر قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین، شفاعت کلیم خٹک اور کمرشل قونصلر آمنہ نعیم نے انہیں خوش آمدید کہا،وفد کے رہنماء قیادت خمس سعید بٹ کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروبار شروع کرنے کے لئے اہم قانونی فریم ورک کی شرائط کی بھی وضاحت کرتی ہے دوسرے لفظوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور بزنس اسٹارٹ اپس سے پوچھ گچھ کے لئے پہلی بندرگاہ کہلاتی ہے۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان ہمارے جرمنی وزٹ پر ہماری پوری رہنمائی کرتی ہے اور ٹیم کی خصوصی طور پر رہنمائی بھی کرتی ہے، ہمارے آنے کا مقصدپاکستان کی ترقی اور کاروباری معاملات میں رہنمائی،امپورٹ ایکسپورٹ،نئی مشینری خریدنی ہوتی ہے۔جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عالمی کتابی میلہ میں اب وہ کشش نہیں رہی جو چند سال پہلے موجود تھی پہلے لوگوں کے جگہ جگہ اسٹال لگے ہوتے تھے واقعی میلے کا سا سماں ہوتا تھا اس سال تو بہت کم اسٹال لگائے گئے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹیم کا تعارف کروایا۔٭(ایس ایس آئی انٹرپرائز)سے شرافت حسین ٭(بلیو انٹر پرائزز)سے فواد اقبال٭(لسانی تعلیمی پیلشنرز) سے رانا نعیم احمد٭(سپر پیپر مارٹ) سے محمد رفیق٭(خمس پیپرز)بذات خود وفد کے رہنماء اور ایگزیکٹو ممبر۔لاہور چیمبر آف کامرس،خمس سعید بٹ۔ (لسانی تعلیمی پیلشنرز) سے رانا نعیم احمد نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں آرڈر ملتا ہے ایک نساب کی کتاب کو ترتیب دینے میں بہت وقت درکار ہوتا ہے جبکہ کئی بار ایسے بھی ہوتا ہے پوری تیاری کے بعد ہمیں روک دیا جاتا ہے۔ فواد اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت کے مطابق چلنا پڑتا ہے پچھلی گورنمنٹ نے دو تین دفعہ ایسا کیا کہ۔انگلش میڈیم۔اردو میڈیم۔ ایسے میں پبلشنر کو نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ایک کتاب کے پیچھے بہت محنت ہوتی ہے ۔گورنمنٹ تجربے کرتی رہتی ہے جب تک یہ سسٹم تبدیل نہیں ہوتا سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔٭قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین کو وفد کی طرف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور (سروس پراسپیریٹی) کی بُک پیش کی گئی اور ایک سند بھی پیش کی گئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان سے تشریف لانے والی ٹیم کی پوری رہنمائی کریں جیسا کہ، ٹیکسٹائل فیئر۔بک فیئر بغرضیکہ کسی بھی فیئر میں پاکستان سے آنے والے افراد کی رہنمائی کے لئے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، کمرشل قونصلر اور عملہ فیئرز کے درمیان ہر مسئلہ کے لئے تیار رہتے ہیں۔ ٹیم کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ خمس سعید بٹ نے شان پاکستان جرمنی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اور آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہرسال ایک وفد عالمی بُک فیئر فرینکفرٹ میں شرکت کرتا ہے،بُک فیئر میں ومارے پبلشر اور پرنٹرز انٹرنیشنل سٹینڈرڈ دیکھتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل پبلشنرز سے ملاقاتیں کرتے ہیں ان کے لئے بہت سی راہیں نکلتی ہیں کہ پاکستان بھی سٹینڈرڈ کی پرنٹنگ کرتا ہے اس میں ہمارے درمیان قونصلیٹ بھی تعاون کرتا ہے۔جبکہ اقبال فواد کا کہنا تھا کہ ہم آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے جرمنی میں بُک فیئر پر آئے ہیں جس کی قیادت خمس سعید بٹ کر رہے ہیں۔تا کہ ہم یہاں سے کچھ نہ کچھ لے جا کر اپنے ملک میں لاگو کر سکیں اور پاکستان سے یورپین کمپنیز سے شیئر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں