۔،۔پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری اور پیر عثمان افضل قادری سے پیر خالد سلطان کی ملاقات۔،۔
گجرات/ لاہور/ اسلام آباد: (پریس ریلیز) پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری اور پیر عثمان افضل قادری سے بلوچستان کی ممتاز مذہبی شخصیت پیر خالد سلطان مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان وممبر اسلامی نظریاتی کونسل کی نیک آباد شریف میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین میں ظلم وستم، بلوچستان میں یوم میلاد النبیﷺ پر دھماکہ، اسلامی نظریاتی کونسل میں زیربحث معاملات سمیت اہم ملکی وملی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے ملک وملت کیلئے دعا بھی کروائی اور معزز مہمانوں کو ”تفسیرات افضلیہ“ اور اپنی دیگر کتب ہدیہ کی۔