۔،۔ لائٹ اینڈ ایئر باتھ ریڈر والڈ میں بچوں ک چاقو سے دھمکی دینے پر تین نوجوان گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭اتوار (بائیس اکتوبر2023) کو پولیس نے لائٹ اینڈ ایئر باتھ ریڈر والڈ میں میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا جنہوں نے دو بچوں کو چاقو سے دھمکایا اور ہلکا زخمی بھی کیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈروالڈ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اتوار (بائیس اکتوبر2023) کو پولیس نے لائٹ اینڈ ایئر باتھ ریڈر والڈ میں میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا، پولیس رپورٹ کے مطابق تقریباََ بارہ سالہ لڑکی اور لڑکا لائٹ اینڈ ایئر باتھ ریڈر والڈ میں بنچ پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک تقریباََ (چودہ اور سولہ) سالہ دو نوجوانوں نے انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا اسی دوران ایک نے (سوئچ بلیڈ) بٹن سے کھلنے والا چاقو نکالا اور مارنے کا ایکشن کیا جس پر ایک لڑکے نے موبائل سے ویڈیو بنانا شروع کر دیا، اسی دوران ایک نوجوان نے موبائل بند کرنے کو کہا اور چاقو لڑکی کی طرف بڑھایا جس پر لڑکی نے لاتوں اور گھونسوں سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی، اسی دوران تینوں نوجوان انہیں چھوڑ کر آگے بڑھ گئے جبکہ لڑکی کو معمولی زخم بھی آیا، فون پر اطلاع ملنے پر پولیس کی گشتی ٹیمیں فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے تلاشی لینے پر سولہ سالہ نوجوان سے سوئچ بلیڈ اور دوسرے لڑکے سے جوائنٹ برآمد کر لئے۔ کاغذی کاروائی کے بعد ان کو آزاد کر دیا گیا۔