0

۔،۔ ڈوئیسبرگ میں 29 سالہ نوجوان کو حملے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ڈوئیسبرگ میں 29 سالہ نوجوان کو حملے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ڈوئیسبرگ میں طارق آئی نامی(اسامہ المانی) نوجوان کو منگل کے دن حملے کے شبہ میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس کے اپارٹمنٹ کی تلاشی بھی لی لی گئی ہے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈوئیسبرگ۔ پولیس ترجمان کے مطابق(اسپیشل فورسز) نے ڈوئیسبرگ کے رہائشی طارق آئی نامی شخص کے اپارٹمنٹ کا دروازہ آناََ فاناََ توڑ دیا،مسمار شدہ اپارٹمنٹ کا دروازہ بتا رہا تھا کہ یہ کسی آنے والے طوفان کی زد میں آ کر ٹوٹا ہے یا زبردستی توڑا گیا ہے۔یہ سب ڈوئیسبرگ کے (انتیس) سالہ شخص کو گرفتار کرنے کی مد میں کیا گیا تھا کیوں کہ پولیس کو ایک چیٹ پر شک ہوا جس میں نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ حملہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ 29 سالہ نوجوان سیکورٹی حکام کے لئے کوئی اجنبی نہیں تھا وہ 2016 کے آخر میں ڈوسلڈورف ریجنل کورٹ کے کٹہرے میں پیش ہوا تھا، شروع میں وہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا تھا لیکن بعد میں اس نے اعتراف کر لیا تھا کہ اس کا تعلق (آئی ایس) دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ہے جس پر کم عمر ہونے پر اسے پانچ سال قید سنائی گئی تھی اور اس نے اپنا وقت جیل میں گزارا تھا۔ ڈوسلڈورف پبلک پراسیکیوٹر کے شبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈوئیسبرگ ڈسٹرکٹ کورٹ نے فوری شک کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ڈوسلڈورف پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ حملے کا ممکنہ ہدف اسرائیل نواز مظاہرہ تھا، اگر قتل کی کوشش کا الزام ثابت ہو جائے تو اسے (تین 3 سے پندرہ 15) سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ طارق آئی نامی(اسامہ المانی) نوجوان کا تعلق بیلیی فیلڈسے ہے، انٹرنیٹ میں جزوی طور پر نقاب پوش،کلاشنکوف، اسالٹ رائفل اور ایک جنگی چاقو کے ساتھ نمودار ہوتا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق اس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اسرائیل پرو مظاہرے میں ٹرک سے مظاہرین پر حملہ کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں