۔،۔اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے بعد شام پر بھی فضائی حملے شروع کر دیئے۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیل نے ٭فضائی جارحیت٭ کرتے ہوئے غزہ اور لبنان کے بعد شام پر بھی فضائی حملے شروع کر دیئے جبکہ شام کے فوجی ٹھکانوں پر کی جانے والی بمباری سے اب تک کئی شامی فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/غزہ/لبنان/شام۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا اور یورپین ممالک کی شہ پر اسرائیل نے ٭فضائی جارحیت٭ کرتے ہوئے غزہ اور لبنان کے بعد شام پر بھی فضائی حملے شروع کر دیئے جبکہ شام کے فوجی ٹھکانوں پر کی جانے والی بمباری سے اب تک کئی شامی فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ڈیرہ شہر کے قریب متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں (آٹھ) سے زیادہ اہلکار جاں بحق جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رات گئے تک اسرائیلی جنگی طیاروں نے دہشت گردی کرتے ہوئے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔