۔،۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے مطابق دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مسلمانوں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں گے۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن یہودی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر میں دوبارہ صدر منتخب ہو گیا تو ہم بنیاد پرست مسلمان دہشت گردوں کو اپنے ملک سے باہر رکھیں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتہ کے روز ریپبلکن یہودی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے(ستتر) سالہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ جان ٹرمپ نے کہا کہ ہم بنیاد پرست مسلمان دہشت گردوں کو اپنے ملک سے باہر رکھیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو سفری پابندیاں یاد ہیں،واضح رہے کہ 2017 میں اپنے عہد صدارت کے آغاز میں ہی سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ٭ایران۔ لیبیا۔ صومالیہ۔شام۔ یمن اور ابتدائی طور پر عراق، سوڈان کے مسافروں کے داخلے پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، اس حکم کو فوری طور پر متعصبانہ قرار دیتے ہوئے امریکی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا لیکن ڈ ونلڈ جان ٹرمپ کے سخت گیر امیگریشن مخالف ایجنڈے سمیت اس طرح کی پابندیاں ان کے حلقہ میں انتہائی مقبول تھیں جبکہ(اکیاسی) سالہ امریکی صدر جوزف روبینیٹی بائیڈن نے (2021) میں منصب صدارت سنبھالنے کے بعدپہلے ہی ہفتے میں اس پابندی کو واپس لے لیا تھا۔