۔،۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم اپنی حد عبور کر چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیل کی غزہ پرجاری بمباری (سب کو رد عمل) پر مجبور کر سکتی ہے۔امریکا نے مزاحمت کے محور کو پیغامات بھیجے لیکن میدان جنگ میں اس کا واضح جواب مل گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی(اے ایف پی) کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم اپنی حد عبور کر چکے ہیں اور یہ ر د عمل کے لئے ہر کسی کو مجبور کر سکتی ہے، واشنگٹن نے ہمیں کچھ نہ کرنے کو کہا جبکہ امریکا کی اسرائیل کے لئے بڑے پیمانے پر حمایت جاری ہے،امریکا نے مزاحمت کے محور کو پیغامات بھیجے لیکن میدان جنگ میں اس کا واضح جواب مل گیا، ایرانی حکام کی جانب سے ٭مزاحمت کے محور٭کی اصطلاح ایران اور اس کے اتحادیوں (جن میں لبنان کی حزب اللہ٭یمن کے حوثی اور عراق، شام میں دوسری شیعہ طاقتیں شامل ہیں کے لئے استمال ہوتی ہیں۔ جبکہ عراق اور شام میں امریکی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔