۔،۔ فرینکفرٹ وائس سٹائین پلاٹس پر تین نوجوانوں کا بس ڈرائیور پر کالی مرچ اسپرے سے حملہ۔ نذر حسین۔،۔
٭رات کو (دس) بجے بس ڈرائیور اپنے بریک(Pause) پر تھا۔ تین نوجوان بس ڈرائیور کے قریب پہنچے پوچھنے پر ڈرائیور نے بتایا کہ میں بریک پر ہوں (دس) منٹ کے بعد اپنے ٹائم پر جاوں گا جس پر اسے زیر کوب کیا گیا اور کالی مرچ کے اسپرے سے اس پر حملہ کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایشرز ہائیم/ وائس سٹائین پلاٹس۔ رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ کے علاقہ ایشرز ہائیم میں بس اسٹاپ پر اپنی بریک کر رہا تھا کہ اچانک تین نوجوان نمودار ہوئے اسے بس چلانے کو کہا اس نے ان کا بتایا کہ ٹائمنگ کے مطابق میں (دس) منٹ کے بعد ڈرائیو کروں گا، اس جواب پر چاروں کی آپس میں بحث و تکرار شروع ہو گئی اسی دوران ایک نوجوان نے کالی مرچوں کی اسپرے سے ڈرائیور پر حملہ کر دیا۔(53-75) سال کی عمر ک۔ تین راہگیروں نے جھگڑے کی نوبت کو محسوس کرتے ہوئے ان سے بات کرنے کی کوشش کی جس پرایک نوجوان نے اسپرے تینوں راہگیروں پر بھی حملہ کر دیا۔زخمیوں کو فوری طور پر الرٹ ایمر جنسی سروسز کے ذریعہ طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ تینوں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گواہوں کے بیان کے مطابق تینوں کی عمریں اٹھارہ برس کے درمیان تھیں۔