۔،۔ مصری دارالحکومت قاہرہ اور بحیرہ روم کے شہر اسکندریہ میں خطرناک حادثہ 32 ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭بس قاہرہ جا رہی تھی کہ اس نے کھڑی گاڑی سے ٹکر مار دی بس ٹکر لگنی تھی کہ آگ بھڑک اُٹھی اور سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/قاہرہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ اور بحیرہ روم کے شہر اسکندریہ میں خطرناک حادثہ میں کم از کم 32 افرادہلاک ہو گئے جبکہ کئی گاڑیاں آگ کی نظر ہو گئیں، رپورٹ کے مطابق بس قاہرہ جا رہی تھی کہ اس نے کھڑی گاڑی سے ٹکر مار دی بس ٹکر لگنی تھی کہ آگ بھڑک اُٹھی اور سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، آن لائن گردش کرنے والی فوٹیج میں سڑک کے کنارے کئی جلی ہوئی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایک فوٹیج میں کئی گاڑیوں کو آگ کی لپیٹ اور دھوئیں کے بادلوں میں دیکھا جا سکتا ہے، سرکاری روزنامہ الاحرام کی رپورٹ کے مطابق (انتیس) گاڑیاں حادثہ کی شکار ہوئیں۔واضح رہے مقامی رپورٹوں کے مطابق مصری موسمیاتی اتھارٹی نے ایک روز قبل شاہراہوں پر شدید دھند کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ جان لیوا حادثات مصر میں ہر سال ہزاروں جانیں لے جاتے ہیں جبکہ حادثے اور تصادم زیادہ تر تیز رفتاری،خراب سڑکوں یا ٹزیفک قوانین کے ناقص نفاذ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔