0

۔،۔ ہفتہ (28 اکتوبر 2023) سے اتوار (29 اکتوبر 2023)کی درمیانی شب رومر ٹاون ہال فرینکفرٹ میں لہرایا گیا اسرائیلی قومی پرچم چوری ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہفتہ (28 اکتوبر 2023) سے اتوار (29 اکتوبر 2023)کی درمیانی شب رومر ٹاون ہال فرینکفرٹ میں لہرایا گیا اسرائیلی قومی پرچم چوری ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ رومر برگ کے ٹاون ہال میں جرمن،اسرائیلی،فرینکفرٹ اور یوکرین کے جھنڈے لگے ہوئے تھے جن میں سے ہفتہ (28 اکتوبر 2023) سے اتوار (29 اکتوبر 2023)کی درمیانی شب رومر ٹاون ہال فرینکفرٹ میں لہرایا گیا اسرائیلی قومی پرچم چوری ہو گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/رومر ٹاون ہال۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ رومر برگ کے ٹاون ہال میں جرمن،اسرائیلی،فرینکفرٹ اور یوکرین کے جھنڈے لگے ہوئے تھے جن میں سے ہفتہ (28 اکتوبر 2023) سے اتوار (29 اکتوبر 2023)کی درمیانی شب رومر ٹاون ہال فرینکفرٹ میں لہرایا گیا اسرائیلی قومی پرچم چوری ہو گیا، رپورٹ کے مطابق ایک پچاس سالہ گواہ نے دیکھا کہ د س افراد کا ایک گروپ ٹاون ہال رومر برگ میں نمودار ہوا ٹاون ہال میں پڑے بینچ پر چڑھ کر بالکونی پر لہرائے جانے والے جھنڈے جو کے جھنڈے کے کھمبے پر لگا تھا پھاڑنے میں کامیاب ہو گئے، جھنڈے کوے روندنے کے بعد اس کی بے حرمتی کی گئی جبکہ چوری ہونے والے اسرائیلی پرچم کے آگے یوکرین کی ریاست کا جھنڈا اور فرینکفرٹ کا جھنڈا بھی تھا اسے چھوا تک نہیں۔ فرینکفرٹ کے میئر مائیک جوزف نے نامعلوم اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کروا کر تفتیشی ٹیم مقرر کر دی ہے۔ واضح رہے مائیک جوزف نے(یوسف) پرو اسرائیلی مظاہرے میں کہا تھا (جو اسرائیلیوں یا یہودیوں پر حملہ کرے گا اس نے ہمارے شہر پر حملہ کیا)۔مائیک جوزف شام کے شہر قمشلی میں پیدا ہوا۔وہ اپنے آرامی عیسائی خاندان کے ساتھ (چار) سال کی عمر میں شام سے جرمنی آیا تھا،جرمنی میں اس فیملی کو سیاسی پناہ گزین کے طور پر تسلیم کیا گیا،فیملی کا کہنا تھا کہ وہ شام میں عیسائی ہونے کے ناتے سے اپنے آپ کو غیر محفوظ دیکھتے ہیں۔وہ مختصر وقت کے لئے کراوچنویز اور پھر وبلنگن کے ضلع اُلم میں رہائش پذیر ہوئے جوزف کا آج بھی کہنا ہے کہ اُلم میرا آبائی شہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں