0

-,-سوئٹزرلینڈ زیوریخ میں ایصال ثواب کی محفل-,-

0Shares

-,-سوئٹزرلینڈ زیوریخ میں ایصال ثواب کی محفل-,-

سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں پاکستانی اسلامک مدنی سینٹر میں سوئٹزر لینڈ کی مشہور سماجی سیاسی اور کاروباری شحصیت انصر اقبال گھمن کے بھائیوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی محفل کا انقعاد کیا گیا۔

سوئٹزر لینڈ میں بسنے والے پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔محفل کی صدارت صاحبزادہ سید علی الجیلانی الاشرفی نے کی۔ثناخوانوں ریاض دین خالد پنی عارف اقبال عمران مزمل مفتی اجمل محمد اکمل سید محمودالحسن شاہ,ارشد سیٹھی,نے حضور کی بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔دور و نزدیک سے آے ہوے تمام مہمانوں نے درجہ بدرجہ مرحومین کیلئے قرآن خوانی کی اور ان کے درجات بلندی کے لئے دعاے مغفرت فرمائی۔ اس موقعہ پر سید علی الاشرفی الجیلانی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ انسانی زندگی کے تین مراحل ھیں عالم ارواح عالم دنیا اور عالم برزخ مرنے کے بعد انسان عالم برزخ میں منتقل ھوجاتاھے اور حشر تک وہیں رہتاھے ایصال ثواب کی محفل میں نہ صرف مرنے والے کی مغفرت کی جاتی ھے بلکہ ھمیں بھی یاددہانی ھوجاتی ھے کہ ھمیں مرناہے ھمیں چاہیئے کہ آخرت کی تیار کریں آخر میں امام مسجد نے اللّه اور حضور نبی اکرم پر درود و سلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ نماز عصر ادا کرنے کے بعد امام مسجد نے ختم شریف پڑا گیا اور مرحومین کیلئے دعامانگی گئی۔مسجد کی طرف سے تمام مہمانوں کی تواضح کھانے سے کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں