۔،۔ دادی کو سوتے میں قتل کرنے کے الزام میں سعودی شہری کو موت کی سزا۔ نذر حسین۔،۔
٭دادی کی دولت حاصل کرنے کے لئے سعودی شہری حسن بن سالم بن سالم بن شوعی عشی کعبی نے اپنی دادی عیش بنت محمد بن علی کعبی کو پہلے شیشے کے ٹکڑے سے زخمی کیا پھر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر اسے سزائے موت سنائی تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/جازان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں جازان ریجن کے حکام نے دادی کو سوتے میں قتل کرنے کے الزام میں سعودی شہری کو عدالت کے حکم پر موت کی سزا دی۔ سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دادی کی دولت حاصل کرنے کے لئے سعودی شہری حسن بن سالم بن سالم بن شوعی عشی کعبی نے اپنی دادی عیش بنت محمد بن علی کعبی کو پہلے شیشے کے ٹکڑے سے زخمی کیا پھر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر اسے سزائے موت سنائی تھی۔اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کر دی تھی جسے جازان حکام نے ایوان شاہی سے عمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پر نافذ کر دیا۔ ٭دولت کے لئے دادی کو قتل کرنے والا بالآخر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا٭