۔،۔ کانگریس کے اجلاس میں ہاتھوں کو سرخ رنگ لگائے ٭غزہ کے بچوں کو بچاوُ۔جنگ کو بند کرو٭کے نعرے لگ گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکا ایک وحشیانہ قتل عام کی حمایت کرتا ہے۔امریکی عوام اس جنگ کی حمایت نہیں کرنا چاہتے۔وحشیانہ جنگ ہے اس جنگ کو بند کرو۔گولی چلانا بند کرو۔غزہ میں وحشیانہ قتل عام اور نسل کشی کو بند کرو۔وحشیانہ قتل عام اور نسل کشی کی مالی امداد بند کرو۔جنگی ہتھیار دینا بند کرو۔کانگریس کے اجلاس کے دوران۔بلینکن کی تقریر کے دوران لوگوں کے نعرے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے روئیٹر کے مطابق کانگریس کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ کو اس وقت مشکل کا سامنا کر نا پڑا جب غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے اسرائیل کی امداد پر سینیٹ کی سماعت میں خلل ڈالا جب سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن بریفنگ دینے کے لئے آئے تو مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔مظاہرین نے عامتی طور پر ہاتھوں کو سرخ رنگ لگا رکھا تھا، انہوں نے نعرے بازی بھی کی ان کا کہنا تھا کہ ٭امریکا ایک وحشیانہ قتل عام کی حمایت کرتا ہے۔امریکی عوام اس جنگ کی حمایت نہیں کرنا چاہتے۔وحشیانہ جنگ ہے اس جنگ کو بند کرو۔گولی چلانا بند کرو۔غزہ میں وحشیانہ قتل عام اور نسل کشی کو بند کرو۔وحشیانہ قتل عام اور نسل کشی کی مالی امداد بند کرو۔جنگی ہتھیار دینا بند کرو٭بلینکن کے بولنے کے بعد سامعین میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور ہال میں موجود لوگوں کے سامنے چِلا چِلا کر غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی حمایت اور اسرائیلی وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ ایک اور شہری نے ٭جینوا کنونشن گنجان آباد علاقوں پر بمباری کی ممانعت کرتا ہے٭اس نے مزید کہا ٭نسل کشی کی سپورٹ بند کرو٭غزہ کے بچوں کو بچاوُ٭دریں اثا بہت سے ہال میں موجود شرکاء کو ہاتھ اُٹھا کر احتجاج کرتے دیکھا گیا جنہوں نے علامتی طور پر ہتھیلیوں پر سرخ رنگ لگایا ہوا تھا۔ واضح رہے پچھلے چھبیس دنوں سے جاری لڑائی اور اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے اب تک ٭ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ بچے اور خواتین سامل ہیں ٭امریکی صدر جو بائیڈن نے (دس)روز قبلکانگریس سے کہا تھا کہ وہ ( 105 ) بلین اضافی ڈالر مختص کرنے کی منظوری دے جس میں اسرائیل کی مدد کے لئے ( 14.3 ) بلین کی ہدایت کی گئی ہے۔