۔،۔جرمنی کا نہ صرف حماس جبکہ فلسطین کے حامی گروپ سمیدون پر بھی مکمل پابندی کا اعلان۔ نذر حسین۔،۔
٭وفاقی جمہوریہ جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیزرنے جمعرات کو اعلان کیا کہ جرمنی نے حماس اور فلسطین کے حامی گروپ سمیدون کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ حماس کو جرمنی نے پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمن خبر رساں اداروں کے مطابق وفاقی جمہوریہ جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیزرنیاپنے بیان میں کہا ہے کہ ٭میں ٭ نے آج ایک دہشت گرد تنظیم حماس کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جن کا مقصد اسرائیل کی ریاست کو تباہ کرنا ہے۔انہوں نے اپنا بیان رکھتے ہوئے کہا کہ وفاقی جمہوریہ جرمنی میں فلسطین کے حامی گروپ ٭سمیدون جرمن ونگ٭ بھی ختم کر دیا جائے گا جو بین الاقوامی نیٹ ورک اسرائیل مخالف اور سام دشمن پروپیگنڈا پھیلانے کی غرض سے قیدیوں کے لئے یکجہتی گروپ کی آڑ میں کام کرتا ہے۔