0

۔،۔ بیرون ملک سے مسافر کتنے ڈالر اپنے ساتھ لا سکیں گے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بیرون ملک سے مسافر کتنے ڈالر اپنے ساتھ لا سکیں گے۔ نذر حسین۔،۔

٭ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ٭بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک لا سکیں گے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد۔ حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر قید اور جرمانے کی سزا کے لئے قانون سازی ہو گی، نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی زخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کرنسی لانے کی حذ بڑھانے کے لئے بھی قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک لا سکیں گے جبکہ ملک میں ایک لاکھ ڈالر لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا، اس وقت ذریعہ آمدن ظاہر کئے بغیر ٭پچاس لاکھ٭ روپے مالیت کی کرنسی پاکستان لانے کی اجازت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں