۔،۔فرینکفرٹ اوپرن پلاٹس پرصبح 4 بج کر 45 منٹ پر (چونتیس اور سولہ) سالہ لڑکے نے (باون سالہ) شخص پر حملہ کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
فرینکفرٹ اوپرن پلاٹس پر صبح 4 بج کر 45 منٹ پر (چونتیس اور سولہ) سالہ لڑکے نے (باون سالہ) شخص پر حملہ کیا اسے زمین پر دھکیل کر اس کا بیگ چھین کر فرار ہو گئے جبکہ گشتی پولیس نے مجرموں کو گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اوپرن پلاٹس۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ اوپرن پلاٹس پر صبح 4 بج کر 45 منٹ پر (باون سالہ) شخص جا رہا تھا کہ اچانک (چونتیس اور سولہ) سالہ لڑکے نے اس پر حملہ کر دیا حملے کا مقصد اس کے کندھے سے لٹکا بیگ تھا، انہوں نے اس شخص کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا اور بیگ چھین کر (گوئتھے) اسٹریٹ کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے زخمی فریق نے دونوں کا تعاقب کیا اچانک گشتی پولیس کو ایک شاہد نے پورا معاملہ بیان کر دیا جس پر پولیس کی مدد سے دونوں مجرموں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مسروقہ ما بھی برآمد کر لیا، پولیس افسران نے دونوں زیر حراست افراد کو مزید پولیس کاروائی کے لئے تھانے لے گئے۔رپورٹ کے مطابق سولہ تالہ نوجوان کو یوتھ ویلفیئر آفس سے مشاورت کے بعد نگہداشت کی سہولت میں بھیج دیا گیا۔