۔،۔ فرینکفرٹ کی امیر بستی میں دن دیہاڑے چور چوری کر گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭دوپہر (بارہ بجے) ایک مشتبہ شخص نے بوڑھی عورت کے گھر پر دستک دی،اسے آلو اور سیب خریدنے کی پیش کش کی کیونکہ وہ خود ایک رمیندار تھا اس لئے اپنے کھیتوں اور سیبوں کی پیشکش کی،ایک گلاس پانی مانگا، پانی پینے کے بعد مشتبہ شخص چلا گیا جبکہ جاتے ہوئے (پچاسی سالہ) عورت کو احساس ہوا کہ وہ اس کا زیور چرا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویسٹ اینڈ/فریدرش اسٹریٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دن دیہاڑے چالاک شخص ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہوئے ہزاروں کا زیوور لے اُڑا۔دوپہر (بارہ بجے) ایک مشتبہ شخص نے (پچاسی سالہ)بوڑھی خاتون کے گھر پر دستک دی،اسے آلو اور سیب خریدنے کی پیش کش کی اس کا کہنا تھا کہ یہ سیب اور آلو اس کے اپنے کھیتوں کے ہیں، اس دوران مشتبہ شخص نے پورے کمرے کا جائزہ لے لیا پھر اچانک خاتون کو ایک گلاس پانی کے لئے کہا خاتون کچن میں پانی لینے گئی واپس آنے پر پانی پینے والا شخص اپارٹمنٹ چھوڑ کر چلا گیا کچھ ہی دیر بعد خاتون کو محسوس ہوا کہ اس کا زیور پیالے میں موجود نہیں خاتون نے فوراََ پولیس کو مطلع کیا۔خاتون کے مطابق مشتبہ شخص کی عمر (پچاس اور ساٹھ) کے درمیان تھی۔