۔،۔ جمعہ اور ہفتہ کی رات فرینکفرٹ قیصر اسٹریٹ پر جیولرز کی دکان سے (پانچ لاکھ) کے زیورات چوری ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سے چند قدموں پر قیصر اسٹریٹ پر چار مشتبہ افراد نے جیولری کی دکان سے تقریباََ (پانچ لاکھ) کے زیورات چوری کر لئے لیکن یہ خوشی چند گھنٹوں کی تھی۔شہری تفتیش کاروں نے ڈارم سٹڈٹ کی مدد سے چاروں کو۔ گریس ہائیم، اور بُٹل بورن سے گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈارم سٹڈٹ /گریس ہائیم۔ فرینکفرٹ پولیس ترجمان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سے چند قدموں پر قیصر اسٹریٹ پر چار مشتبہ افراد نے جیولری کی دکان سے تقریباََ (پانچ لاکھ) کے زیورات چوری کر لئے لیکن یہ خوشی چند گھنٹوں کی تھی۔شہری تفتیش کاروں نے ڈارم سٹڈٹ کی مدد سے چاروں کو۔ گریس ہائیم، اور بُٹل بورن سے گرفتار کر لیا۔رپورٹ کے مطابق شہری کیمروں کے ذریعہ چار مشکوک افراد کو قیصر اسٹریٹ،جیولری کی دکان،آفن باخ ایک ہی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا، بشمول چوری کی ویڈیو اور کیمروں کی مدد سے چاروں افراد کا تعاقب کیا چاروں افراد نے جب آفن باخ کے اپارٹمنٹ سے دو کاروں کے ذریعہ چلے جس پر اسپیشل پولیس نے گریس ہائیم اور بٹل بورن ان کی گاڑیوں کو روکا (چاروں مشتبہ افراد جن کی عمریں بتدریج۔ پینتیس۔ انتالیس۔ پچاس اور اکیاون برس) کی تھیں کو گرفتار کر لیا، گاڑیوں کی تلاشی کے بعد شواہد، لباس، زیورات کی بڑی تعدادجو کئی کلو گرام تھی برآمد کر لئے گئے جبکہ گریس ہائیم کے اپارٹمنٹ سے چوری کے اوزار بھی برآمد کر لئے گئے۔ گرفتاری کے بعد چاروں افراد کو پولیس ہیڈ کورٹر کے حراستی سیلوں میں بند کر دیا گیا تحقیق جاری۔