0

۔،۔ اتوار کی صبح فرینکفرٹ میں (چھیتالیس) سالہ شخص کا پرس (ٹاونس اسٹریٹ) پر چوری کر لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اتوار کی صبح فرینکفرٹ میں (چھیتالیس) سالہ شخص کا پرس (ٹاونس اسٹریٹ) پر چوری کر لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ اتوار کی صبح فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹاونس اسٹریٹ میں صبح (ساڑھے آٹھ) بجے کے قریب (چھیتالیس) سالہ شخص کا پرس (ٹاونس اسٹریٹ) پر چوری کر لیا گیا، جبکہ خنجر سے جسمانی نقصان بھی پہنچایا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مرکزی ریلوے اسٹیشن/ٹاونس اسٹریٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹاونس اسٹریٹ میں صبح (ساڑھے آٹھ) بجے کے قریب (چھیتالیس) سالہ شخص کا پرس (ٹاونس اسٹریٹ) پر چوری کر لیا گیا، تینتیس سالہ شخص(ڈکیت) اور (چھیتالیس) سالہ شخص دونوں فریقین کے درمیان ابتدائی طور پر زبانی کلامی تکرار ہوئی اور علیحدگی ہو گئی جبکہ چند منٹ بعد چور(ڈکیت) اپنے ایک ساتھی کے ساتھ دوبارہ نمودار ہوا اور چھیتالیس سالہ شخص پر شیشے کی بوتلیں پھینکیں، اسی دوران چور (ڈکیت) کے ساتھی نے خنجر نکالا اور چھیتالیس سالہ شخص کے بازو کو زخمی کر دیا، چھیتالیس سالہ شخص نے بھاگ کر ساتھ والے کیوسک میں پناہ لی اور پولیس کو بھی انفارم کیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر (تینتیس سالہ چور۔ڈکیت) اور سترہ سالہ دوست کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ خنجر بھی برآمد کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں