۔،۔سب انسان بن جائیں بھائی بھائی جہاں جہاں خُدا کا سایہ ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭قرآن پاک،جرمن شاعر اور فلسفی فریڈرک شِلر کے بولے بُول٭ سب انسان بن جائیں بھائی بھائی جہاں جہاں خُدا کا سایہ ہے ٭گوئتھے،رومی کو عربی زبان(کیلگری آرٹ) میں پیش کرنے والے مقبول ترین پاکستانی نثراد شاہد عالم کی نمائش فرینکفرٹ کے ایک گرجا گھر ٭پروٹیٹنٹ گرجا گھر٭میں 5 نومبر سے جاری ہے جس کا اختتام 30 نومبر کی شام 18:00 بجے ہو گا۔ہر تصویر(کیلگری آرٹ) کے پیچھے ایک کہانی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔٭قلم کا ذکر قرآن پاک میں ہے، خطاطی قلم سے ہو گی،اللہ نے قلم کے ذریعہ علم سکھایا،حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے، جو قرآن میں ہے وہ واجب اور فرض ہو گئی، اپنے بچوں کو قلم کے ذریعہ علم دو،۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں عربی زبان کو٭کیلگری آرٹ ٭فنِ خطاطی،خوش نفیسی، خوش خطی،پینٹنگ اسکیچر٭کیلیگراف٭مجسمہ ساز٭ پینٹر٭اٹیلیر آرٹ اور ثقافت کو اجاگر کرنے ذہانتوں کو جملوں میں تبدیل کر دینے کا سلیقہ جاننے والی شخصیت جن کی عظمتوں کو تسلیم نہ کرنا اردو اور عربی کے ساتھ نا انصافی ہو گی، مقبول ترین پاکستانی نثراد شاہد عالم کی ٭پروٹیٹنٹ گرجا گھر٭ میں 48 ویں نمائش جاری ہے جس کا اختتام 30 نومبر کی شام 18:00 بجے ہو گا یہ نمائش صبح 11:00 بجے سے لے کر شام 18:00 بجے تک دیکھی جا سکتی ہے۔ گرجا گھر کے مرکزی ہال کی دیواریں عربی زبان کو٭کیلگری آرٹ ٭فنِ خطاطی،پینٹنگ اسکیچر٭کیلیگراف٭مجسمہ ساز٭ پینٹر٭اٹیلیر آرٹ اور ثقافت سے بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے گرجا گھروں میں نمائش کے لئے بلایا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کی نمائشیں نہ صرف یورپ تک محدود ہیں بلکہ ان کیکیلگری آرٹ کی نمائش۔امریکا اور مصر میں بھی ہو چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآنی آیات اور اللہ تعالی کے٭ ننانوے 99٭ کی کیلگری آرٹ ٭فنِ خطاطی،۔کولون۔ آخن۔اوسنابروک اور ویسبادن کے چرچوں (گرجا گھروں) کی زینت بنائی گئی ہیں۔ ان کے شہہ پاروں کو دیکھنے کے لئے دنیا عرب سے بھی لوگ رابطہ کرتے ہیں جبکہ جرمنی کے شہر ٭مائینز٭ کے قریب شہر ٭السائے٭ کی مقامی انتظامیہ کی درخواست پر۔عیسائیوں،یہودیوں اور مسلمانوں کے مشترکہ قبرستان کے لئے ا للہ تعالی کے٭ ننانوے 99٭ ناموں کو خوبصورتی سے ٭ٹائیلز٭پر ڈیزائن کر کے قبرستان کی زینت بنایا۔شاہد عالم نمائش کے دوران ہر ٭کیلگری آرٹ ٭فنِ خطاطی،پینٹنگ اسکیچر٭کیلیگراف٭مجسمہ ساز٭ پینٹر٭اٹیلیر آرٹ اور ثقافت۔ کے شہہ پاروں پر گھنٹوں بات کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنِ خطاطی وہ راستہ ہے جو انسان کی شخصیت کی تعمیر کرتا ہے جبکہ لکیریں الفاظ بناتی ہیں اور ان خوبصورت الفاظ سے معاشروں کی تشکیل کرتے ہیں۔ہال کے اندر داخل ہوتے ہی ٭عیسی٭کی فنِ خطاطی دیکھنے کو ملی۔پوچھنے پر بتایا کہ یہ صرف عیسی۔روح اللہ۔ کلمتہ اللہ کا اسم ہی نہیں جبکہ اس کے ساتھ آپ کو نور کی روشنی دیکھنے کو ملے گی کہ اللہ تعالی نے انہیں نور کی کرنوں میں زندہ اُٹھا لیاپھر (الف)، ان کا کہنا تھا کہ یونانی ثقافت اسلام سے ایک ہزار پرانی ہے یہی وجہ ہے کہ حضور اکرمﷺ نے صحابہ کو یونان روانہ کیا کہ ان کی کتابوں کو سیکھو اور ان کا عربی زبان میں ترجمہ کرو جس پر تقریباََ دو سو سال گزر گئے تھے۔ آج چوہدری اعجاز حسین پیارا، محمد شعیب بٹ، مرزا راسد نسیم۔نذر حسین،حاجی محمدعارف اور حیدر علی نے بھی نمائش میں حصّہ لیا تھا۔