۔،۔ جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ٭اسرائیل انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے والا ملک ہے?٭۔نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے چانسلر۔اولف شولزنے کہااسرائیل ایک جمہوری اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والا اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے والا ملک ہے۔اسے فاشسٹ ریاست کہنا مضحکہ خیز بات ہے۔جبکہ ترکی کے صدر ایردوآن نے دبنگ کہا ہے کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/جرمنی/ترکی۔ جرمنی کے چانسلر۔اولف شولزنے کہااسرائیل ایک جمہوری اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والا اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے والا ملک ہے۔اسے فاشسٹ ریاست کہنا مضحکہ خیز بات ہے،چانسلر شولز نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران یہ بات ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کے اسرائیل کے بارے میں دیئے گئے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جبکہ ایردوآن اسرائیل کے بارے میں یہ بات کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے تقریباََ پانچ ہزار بچوں سمیت بارہ ہزار کے قریب فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کا حوالہ دے رہے تھے۔رجب طیب اردوآن کا کہنا تھا کہ ٭اسرائیل کی قانونی حیثیت پر اس کے فاشزم کی وجہ سے سوال کھڑے ہیں۔ عنقریب رجب طیب اردوآن جرمنی کے دورے پر بھی آ رہے ہیں جہاں وہ جرمن چانسلر کے علاوہ جرمن صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔