۔،۔ شامی صدر بشار الاسد کی گرفتاری کے لئے فرانس نے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر دیئے۔ نذر حسین۔،۔
٭عدالتی ذرائع نے (اے۔ایف۔پی) کو بتایا کہ بشارالاسد حملوں میں معاونت کی صورت میں جنگی جرائم مے مرتکب ہوئے ہیں،ان حملوں میں دمشق کے قریب کم از کم (چودہ سو) افراد لقمہ اجل بنے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شام/فرانس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ((اے۔ایف۔پی)) کے مطابق فرانس نے شامی صدر بشار الاسد کی گرفتاری کے لئے فرانس نے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر دیئے، عدالتی ذرائع اور مدعی نے بدھ کے روز بتایا کہ بشار الاسد کے خلاف وارنٹ کا اجراء (2013) میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف مشتبہ کیمیائی حملے کرنے کی پاداش میں ہوا ہ۔دعوے کے مطابق شامی صدر نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے کر جنگی جرائم کیمرتکب ہوئے ہیں۔ عدالتی ذرائع نے (اے۔ایف۔پی) کو بتایا کہ بشارالاسد حملوں میں معاونت کی صورت میں جنگی جرائم مے مرتکب ہوئے ہیں،ان حملوں میں دمشق کے قریب کم از کم (چودہ سو) افراد لقمہ اجل بنے تھے۔