۔،۔ شرابی ڈرائیور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭(تئیس) سالہ کار ڈرائیوار اپنی کار میں سرخ بتی(اشارے) پر کھڑا تھا،بتی گرین ہونے کے انتظار میں اس نے شراب کی بوتل منہ سے لگا لی جسے پاس کھڑی پولیس نے دیکھ لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات گشتی پولیس کے افسران اس وقت حیران رہ گئے جب(مائینزر لینڈ سٹراسے) پر سرخ ٹریفک لائٹ اشارے پر کھڑی گاڑی میں بیٹھا نوجوان رات کو تقریباََ (10:10) بجے شراب پی (چسکیاں) لے رہا تھا۔ پولیس نے فوراََ اسے سائیڈ پر کھڑا کیا الکحل ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ نوجوان نے پہلے سے شراب پی رکھی ہے، تلاشی کے دوران اس کی گاڑی کی ڈگی میں سے ایک چوری کی سائیکل بھی برآمد کی گئی جبکہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ یہ سائیکل اس نے خریدی ہے، پولیس نے ڈرائیور کے خون کا نمونہ لینے کے لئے پولیس کو ہیڈ کورٹر پہنچا دیا اس پر نشے میں گاڑی چلانے اور چوری کی سائیکل برآمد ہونے پر عدالت میں جواب دینا ہو گا۔