0

۔،۔کینیڈا میں مسلمان خاندان کو ٹرک سے کچلنے پر 22 سالہ ناتھینیل ویلٹمین کو عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔کینیڈا میں مسلمان خاندان کو ٹرک سے کچلنے پر 22 سالہ ناتھینیل ویلٹمین کو عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا۔ نذر حسین۔،۔

٭جون 2021 میں اونٹاریو کے شہر لندن میں پاکستانی نثراد سلمان افضال کے خاندان کو اپنے پک اپ ٹرک سے کچلنے والے کینیڈین شہری کو قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔جبکہ وکلاء نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ سفید فام بالادستی کے ذریعہ دہشت گردی کے دفعات بھی عائد کرنے پر غور کرے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیڈا/اونٹاریو لندن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے،فرانسیسی نیوز ایجنسی(اے ایف پی) کے مطابق 2021 میں اونٹاریو کے شہر لندن میں پاکستانی نثراد سلمان افضال کے خاندان کو اپنے پک اپ ٹرک سے کچلنے والے کینیڈین شہری کو قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔جبکہ وکلاء نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ سفید فام بالادستی کے ذریعہ دہشت گردی کے دفعات بھی عائد کرنے پر غور کرے۔اس شخص نے سلمان افضال۔ان کی چوالسیس سالہ اہلیہ مدیحہ سلیمان۔پندرہ سالہ بیٹی یمنی اور ان کی چوہتر سالہ دادی طلعت افضال اپنے پک اپ ٹرک سے پورے خاندان کو کچل ڈالا تھا، رپورٹ کے مطابق عدالت میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ ملزم منشیات کے استعمال بعد انتہائی الجھن میں تھا تاہم عدالت نے دفاعی دلیل کو مسترد کر دیا۔وکیل امام عبد الفتاح توکل نے جمعرات کو عدالت کے باہر کہا کہ آج کا فیصلہ نفرت اور اسلامو فوبیو کے خلاف جنگ میں ایک یاد گار قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں