0

۔،۔ مغرب ہمیشہ آزادی رائے کی بات کرتا ہے کیا یہ سچ ہے؟۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ مغرب ہمیشہ آزادی رائے کی بات کرتا ہے کیا یہ سچ ہے؟۔ نذر حسین۔،۔

٭مغرب ہمیشہ آزادی رائے کی بات کرتا ہے کیا یہ سچ ہے؟٭پاکستان کی معروف کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی کو فلسطین کے حق میں بات کرنے پر (بے رُخی اور سختی) کے ساتھ برٹش ہائی کمیشن کی تقریب سے نکال دیا گیا اس کو کہتے ہیں ٭مغرب ہمیشہ آزادی رائے کی بات کرتا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/فلسطین/غزہ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کی معروف کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی کو فلسطین کے حق میں بات کرنے پر (بے رُخی اور سختی) کے ساتھ برٹش ہائی کمیشن کی تقریب سے نکال دیا گیا، شیما کرمانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 17 نومبر کو کراچی میں برٹش ہائی کمیشن کی ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں انہوں نے فلسطین کے حق میں بات کی تو انہیں وہاں سے جانے کا کہہ دیا گیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب ہمیشہ آزادی رائے کی بات کرتا ہے یہی سوچ کر میں نے یہ بات کی لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایسا ہو گا، شیما کرمانی نے بتایا کہ انہیں فلسطین کے حق میں بات کرنے پر (بے رُخی اور سختی) کے ساتھ برٹش ہائی کمیشن کی تقریب سے جانے کا کہا گیا تو میں نے کہا کہ میں خود چلی جاتی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو غزہ میں ہو رہا ہے وہ انسانیت سوز ہے یہ ساری حکومتیں خاموش ہیں جبکہ عرب ممالک بھی تماشائی بنے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا یہ سب کچھ ہونے کے باوجود میں فلسطین کے حق میں اور فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں