0

۔،۔ دو نامعلوم چالبازوں نے 83 سالہ خاتون کے اپارٹمنٹ میں جا کر زیورات چوری کر لئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ دو نامعلوم چالبازوں نے 83 سالہ خاتون کے اپارٹمنٹ میں جا کر زیورات چوری کر لئے۔ نذر حسین۔،۔

٭دوپہر (ڈیڑھ بجے) ہوگو۔سنس ہائیمر اسٹریٹ کی رہائشی (تریاسی) سالہ خاتون کو لوٹ لیا تقریباََ (بیس ہزار) یورو مالیت کے زیورات غائب کر گئے(کاریگر اسکینڈل) مرمت کرنے والے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس ترجمان کے مطابق دو دن قبل چالبازوں کی ایک جوڑی نے (فرینکفرٹ بونامس) کے علاقہ میں (تریاسی) سالہ خاتون کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی، دروازے پر دستک دی خاتون کے دروازہ کھولنے پر بتایا گیا کہ ہمیں فون آیا ہے کہ آپ کے کچن میں سے پانی کی لائن ٹھیک نہیں ہم صرف دیکھنا چاہتے ہیں کہ پانی کہاں سے ٹپک رہا ہے اس کی مرمت بہت ضروری ہے، خاتون کاریگر کے ساتھ کچن میں چلی گئی جبکہ دوسرا چالباز جو چھپ کر کھڑا تھا خاتون سے چھپ کراسی دوران خاتون کے گھر کے اندرونی حصّہ میں پہنچ گیا، کاریگر چالباز نے پانی کھولا، نیچے اوپر کہیں دیگر اوزار سے کھیلنا شروع کر دیا خاتون پاس کھڑی مرمت ہوتے دیکھتی رہی اسی دوران دوسرا چالباز پورے گھر کی تلاشی لینے کے بعد تقریباََ (بیس ہزار) یورو کی مالیت کے زیورات لے کر چپکے سے باہر نکل گیا۔ کاریگر چالباز نے خاتون کو مطمئن کر دیا کہ پانی کا نقصان ہونے سے آپ بچ گئی ہیں اتنا کہنے کے بعد چالباز چلا گیا۔ خاتون جیسے ہی گھر کے اندرونی حصّہ کی طرف گئی تو دیکھا کے گر بکھرا پڑا ہے الماریاں کھلی پڑی ہیں فوراََ پولیس کو فون کیا لیکن چالباز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس وہاں کے رہائیشیوں (گواہوں) سے مدد طلب کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں