۔،۔ عالمی سطح پربھارت منشیات کی سپلائی اور اس کے پھیلاوُ کا مرکز بن چکا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭بھارت فارماسوٹیکل اور کیمیکل صنعتوں کے ذریعہ مصنوعات کو غیر قانونی نیٹورک میں فروغ دیتا ہے۔بھارت افغانستان کے راستے سستے داموں منشیات خریدتا ہے جس کی مالکیت کم از کم (650) ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/افغانستان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (آئی این سی بی) رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پربھارت منشیات کی سپلائی اور اس کے پھیلاوُ کا مرکز بن چکا ہے جبکہ بھارت فارماسوٹیکل اور کیمیکل صنعتوں کے ذریعہ مصنوعات کو غیر قانونی نیٹورک میں فروغ دیتا ہے۔بھارت افغانستان کے راستے سستے داموں منشیات خریدتا ہے جس کی مالکیت کم از کم (650) ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت فنٹینل اور میتھم فیٹاءئن جیسی مصنوعی ادویات کی پیداوار کے لئے کیمیکل کی فراہمی میں بھی سر فہرست ہے۔، لوکل ذرائع کے مطابق بھارت کی فارماسوٹیکل اور کیمیکل صنعتوں نے ملک کے اندر منشیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے۔ بجارت منشیات کی اسمگلنگ میں ڈرون کے استعمال سے پاکستان میں منشیات فروشی پھیلا رہا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی تجارت میں بھارت کی خفیہ مداخلت کو ٭گوڈن ڈرگ سلک روٹ٭ کہا جاتا ہے واضح رہے ٭گوڈن ڈرگ سلک روٹ٭ میں بھارت کی بڑی بڑی کاروباری اور سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق بھارت کے عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے شواہد پائے گئے ہیں۔ بھارت ڈارک نیٹ پر بھی منشیات کی پیداوار اور تجارت میں سر فہرست ہے جبکہ بھارت ٹرانزٹ روٹ کے ذریعے یورپ اور شملی امریکا میں منشیات اسمگل کرتا ہے۔