۔،۔ساڑھے چار لاکھ غیر قانونی افغان باشندوں کو ایران ملک بدر کر چکا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت ایران نے غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان/ایران۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے سے نمٹنے کے لئے ایرانی حکام نے سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے، ایرانی حکام کے مطابق دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحد افغان باشندوں کی غیر قانونی نقل مکانی اور منشیات کی استعمال کے لئے ہوتی رہی،رپورٹ کے مطابق افغان باشندے نہ صرف پاکستان جبکہ ایران میں بھی کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت ایران نے غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا حکام کے مطابق اگست سے نومبر تک تقریباََ ساڑھے چار لاکھ غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔