۔،۔ برطانیہ میں ٭ای سگریٹ٭کی بیٹری پھٹنے سے ایک آدمی شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭اڑتیس سالہ بس ڈرائیور (مائیک کلیور) ای سگریٹ پی رہا تھا کہ اچانک ایک دھماکہ کے ساتھ بیٹری پھٹ گئی جس سے مائیک کلیور کا ہاتھ شدید زخمی ہو گیا جبکہ کپڑوں کو بھی آگ لگ گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/لندن/سٹاک آن ٹرینٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی میل آن لائن کے مطابق (اڑتیس) سالہ مائیک کلیور برطانوی شہری (سٹاک آن ٹرینٹ) کا رہائشی جو کہ بس ڈرائیور تھا وہ٭ ای سگریٹ ٭ پی رہا تھا کہ اچانک ای سگریٹ کی بیٹری دھماکہ سے پھٹ گئی، بیٹری پھٹنے سے مائیک کلیور کا ہاتھ شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کی داڑھی اور کپڑوں کو بھی آگ لگ گئی تھی، ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ ای سگریٹ کا ایک ٹکڑا پھٹنے کے بعد اس کے ہاتھ میں پیوست ہو گیا تھا جسے بعد ازاں ڈاکٹروں نے نکال لیا تھا، رپورٹ کے مطابق دھماکہ کی آواز اور مائیک کی چیخ و پکار سن کر اس کی بیوی دوڑی آئی مائیک کے کپڑوں میں لگی آگ بجھائی اور فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ مائیک کلیور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے (ایمازون) سے ای سگریٹ کی نئی بیٹری منگوائی تھی،نئی بیٹری ڈالنے کے بعد جیسے ہی (ای سگریٹ) پینی شروع کی وہ دھماکہ سے پھٹ گئی مائیک کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ مائیک کی حالت دیکھ کر میں انتہائی خوفزدہ ہو گئی تھی اس کے ہاتھ کو دیکھتے ہوئے لگا تھا کہ اس کی انگلیاں ضائع ہو چکی ہیں۔