0

۔،۔ پچیس سالہ گنیش یاترا نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بچی کو زہریلے سانپ سے ڈسوا کر قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پچیس سالہ گنیش یاترا نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بچی کو زہریلے سانپ سے ڈسوا کر قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارتی ریاست اڈیشہ میں پچیس سالہ گنیش یاترا(ظالم شوہر) نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنی بیوی اور (دو) سالہ بچی کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا جس نے دونوں کو ڈس لیا ،بعد ازاں گھر سے دونوں کا لاشیں ملیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈیا/نئی دہلی/اڈیشہ/ادھیگاوں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق /بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڈیشہ کے ایک گاوُں (ادھیگاوں)کے گھر سے (تئیس سالہ) بسنتی یاترا اور اس کی دو سالہ بیٹی کی لاشیں ملیں،دونوں کو زہریلے سانپ نے ڈسا تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی معلوم پڑا کہ اس علاقہ میں اس قسم کا سانپ نہیں پایا جاتا جس سے شک گزرا کہ شاید یہ قتل کا کیس نہ ہو، مزید تفتیش کے بعد بسنتی یاترا اور اس کے شوہر گنیش یاترا کی گھریلو ناچاقی اور تعلقات کی خرابی کا انکشاف ہوا، پولیس نے پچیس سالہ گنیش یاترا کو حراست میں لے لیا کچھ ہی دنوں میں نوجوان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ یہ سانپ اس نے ایک سپیرے سے یہ کہہ کر منگوایا تھا کہ اسے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے استعمال کرے گا، پولیس ترجمان کے مطابق پہلے نوجوان کا کہنا تھا کہ سانپ خود ہی کہیں سے آیا ہو گا لیکن جلد ہی اس بات کا اقرار کر لیا کہ جب ماں بیٹی سو گئے تھے تو اس نے سانپ ان کے کمرے میں چھوڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں