0

۔،۔ سعودی حکام نے کروڑوں ڈالر کی منشیات برآمد کر لیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سعودی حکام نے کروڑوں ڈالر کی منشیات برآمد کر لیں۔ نذر حسین۔،۔

٭سعودی عرب کی زکواۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے پردے کی کھیپ میں چھپائی گئی (416,250) کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی زکواۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے پردے کی کھیپ میں چھپائی گئی (416,250) کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گولیاں جدہ اسلامی بندرگاہ پر قبضے میں لی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل ایڈکشن ریویو جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق،منشیات کی منتقلی(اسمگلنگ) کا تخمینہ (چار ملین) ڈالر اور (دس پوائنٹ چار) ملین ڈالر کے درمیان تھا یہ سب کچھ اس مقروضے کی بنیاد پر کہ صارفین فی گولی (دس) اور (صً) ڈالر کے درمیان ادا کرتے ہیں۔ مملکت کی درآمدات اور بر آمدات پر کسٹم کنٹرول کے باوجود منشیات کی اسمگلنگ کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حکام کسٹم کنٹرول کو دن بدن سخت کرنے کی کوشش میں ہے اور کریک ڈاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایمفیٹا مائنز بڑے پیمانے پر پورے مشرق وسطی میں نوجوان مرد اور نُو عمر لڑکے استعمال کرتے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ تمام منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اکثر منظم جرائم اور دہشت گردی کی فنڈنگ میں جاتی ہے۔ سعودی حکام کو اگر فراہم کردہ معلومات درست ہوں تو مالی انعامات پیش کئے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں