۔،۔ فرینکفرٹ ہوسٹ پولیس افسران نے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران (تین کلو گرام) چرس برآمد کی۔ نذر حسین۔،۔
٭پولیس افسران نے (23 نومبر 2023) بولوگارو سٹراسے پر ایک اپارٹمنٹ کی تلاشی لی، اسلحہ، خنجر وں کے علاوہ انہیں تقریباََ (تین کلو گرام چرس بھی برآمد کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرینکفرٹ ہوسٹ۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس افسران نے صبح (سات 07:00) بجے کے قریب تلاشی مہم شروع کی اس کی وجہ تجارتی کریڈٹ فراڈ کی تحقیقات تھی، تلاشی کے دوران (سترہ 17) سالہ ملزم گھر پر موجود تھا۔ پولیس افسران کو اس کے بیڈ روم میں (سُو۔سو گرام) چرس کے کُل)تیس پیکٹ اور تین کھلے ہوئے پیکٹ ملے، اسی کمرے میں ایک خنجر۔ کالی مرچ کا اسپرے اور ایک بڑا چاقو تھی شامل تھا۔ پولیس نے برآمد شدہ منشیات ضبط کر لیں۔ اس تمام کاروائی کے دوران ملزمان نے اہلکاروں کی توہین کی اور دھمکیاں بھی دیں، پولیس افسران نے ملزمان کو مزاحمت کے باوجود اسے گرفتار کر لیا۔