۔،۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ۔ نذر حسین۔،۔
٭مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کی۔وزیر اعظم نیتن یاہو خطرناک ہیں استعفی دیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/یروشلم۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کی۔وزیر اعظم نیتن یاہو خطرناک ہیں استعفی دیں، ان کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین کا ایک بڑا ہجوم تھا جن کے ہاتھوں میں بینر پکڑے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ نیتن یاہو اسرائیلی ریاست کے لئے سب سے بڑی تباہی ہے، نیتن یاہو استعفی دیں، نیتن یاہو ہمارے ملک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ جبکہ رہائش گاہ کے باہر نعرے بازی بھی کی گئی تھی۔