0

۔،۔ چین یورپی یونین کے (پانچ) ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری داخلے کی اجازت دینے جا رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ چین یورپی یونین کے (پانچ) ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری داخلے کی اجازت دینے جا رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭فرانس٭جرمنی٭اٹلی٭ہالینڈ اور اسپین٭چین یورپین یونین ویزہ فری داخلے کی عارضی اقدام سے مستفید ہوں گے جبکہ چین نے آزمائشی بنیادوں پر مزید ممالک میں یکطرفہ فری ویزہ پالیسی لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چین/بیجنگ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین یورپی یونین کے (پانچ) ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری داخلے کی اجازت دینے جا رہا ہے جن میں فرانس٭جرمنی٭اٹلی٭ہالینڈ اور اسپین٭چین یورپین یونین ویزہ فری داخلے کی عارضی اقدام سے مستفید ہوں گے جبکہ چین نے آزمائشی بنیادوں پر مزید ممالک میں یکطرفہ فری ویزہ پالیسی لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان ممالک کے علاوہ ملائیشیا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لئے ویزہ فری علاج کی توسیع شامل ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوُ ننگ نے ایک بیان میں کہا کہ نامزد ممالک کے شہری ٭کاروبار ٭سیاحت٭فیملی وزٹ اور ٹرانزٹ مقاصد کے لئے (پندرہ۔ 15) دن سے زیادہ نہیں رہ سکتے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا جو بیجنگ میں وزٹ پر ہیں نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہم منصب ونگ یی کی طرف سے میرے دورے کے دوران شاندار خبر کا اعلان کیا گیا۔ بیجنگ میں جرمن سفیر پیٹر یسیا فلور کا کہنا ہے کہ اس فیصلہ سے بہت سے جرمن شہریوں کے لئے چین کا سفر غیر معمولی حد تک آسانیاں پیدا کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چینی حکومت یورپین یونین کے تمام رکن ممالک کے لئے آج اعلان کردہ اقدامات پر عمل در آمد کرے گی۔ اس عمل سے چین اور یورپین یونین کے درمیان گہرے ذاتی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں