۔،۔ ور مونٹ میں (تین) فلسطینی طلباء کو گولی مارنے والا مشتبہ شخص گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭ورمونٹ میں (اڑتالس سالہ) جیسن ایٹن نے ہاورفورڈ کالج کے تین طلباء کو گولیوں کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ تینوں فلسطینی تھے۔ تینوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک جبکہ ددو کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے٭ی کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے (دس ہزار) ڈالر کی رقم اس فرد کے لئے مختص کی ہے جو واقعہ سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرے گا۔یاد رہے غزہ میں خونی جنگ چھڑنے پر ماہ اکتوبر میں ایک(ستر سالہ) امریکی نے ایک چھ سالہ بچے کو چھرا گھونپ کر اس وجہ سے ہلا کر دیا تھا کہ اس وجہ سے اسرائیل حماس کی جنگ چھڑی تھی وہ بچہ بھی فلسطینی تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/فیلاڈیلفیا/ورمونٹ/ ہاورفورڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ورمونٹ میں (اڑتالس سالہ) جیسن ایٹن نے ہاورفورڈ کالج کے تین طلباء کو گولیوں کا اس وقت نشانہ بنایا جب یہ تینوں یونیورسٹی کیمپس کے نزدیک ہی ٭تھینکس گوئنگ ہالی ڈے٭ کے ساسلہ میں تقریب میں شریک ہونے جا رہے تھے اور کیونکہ وہ تینوں فلسطینی تھے۔ تینوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک جبکہ ددو کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، ایف بی آئی یہ جاننے کے لئے کام کر رہی ہے کہ آیا جیسن ایٹن نے ہاور فورڈ کالج کے طلباء عبد الحمید کو اس لئے نشانہ بنایا کہ وہ فلسطینی ہے (اڑتالس سالہ) جیسن ایٹن(امریکی شہری) کو فائرنگ کے افک دن بعد گرفتار کر لیا گیا تھا اس پر ایک طالب علم اور اس کے دو دوستوں کو مبینہ طور پر گولی مارنے کے بعد قتل کی کوشش کے تین الزامات کا سامنا ہے جبکہ اس کا کہنا ہے وہ قصور وار نہیں ہے۔ تینوں کی عمریں بتدریج (بیس) کے لگ بھگ تھیں، بیان کے مطابق سفید فام شخص ہاتھ میں گن اُٹھائے ان کے سامنے آیا اور فائرنگ کھول دی تینوں فلسطینیوں میں سے دو کو دھڑ میں گولی لگی جبکہ ایک کو نچلے حصے میں گولی لگی فائرنگ کے بعد وہ سفید فام شخص فرار ہو گیا۔ دی کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے (دس ہزار) ڈالر کی رقم اس فرد کے لئے مختص کی ہے جو واقعہ سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرے گا۔یاد رہے غزہ میں خونی جنگ چھڑنے پر ماہ اکتوبر میں ایک(ستر سالہ) امریکی نے ایک چھ سالہ بچے کو چھرا گھونپ کر اس وجہ سے ہلا کر دیا تھا کہ اس وجہ سے اسرائیل حماس کی جنگ چھڑی تھی وہ بچہ بھی فلسطینی تھا۔