0

۔،۔ ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دے دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دے دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے اسرائیل کو ایک ٭دہشت گرد ریاست ٭قرار دیا ہے جبکہ بدھ کے دن اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ٭غزہ کا قصائی٭ قرار دیتے ہوئے ان پر دنیا بھر میں یہود دشمنی پھیلانے کا الزام لگایا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/فلسطین/غزہ/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ٭غزہ کے قصاب کا لقب دے دیا ہے٭پچھلے ڈیڑھ ماہ کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری اور ٹینک حملوں کے نتیجہ میں ہونے والی چھ ہزار بچوں سمیت پندرہ ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذکر کر رہے تھے۔جبکہ انہوں نے اپنے خطاب میں نیتن یاہو کو یہود مخالف کا سب سے بڑا سبب قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست کا نام دے ڈالا۔ واضح رہے ترکی کے صدر نے حماس کو آزادی پسند گروپ کا نام دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو صرف فلسطینیوں کا قاتل ہی نہیں وہ یہودیوں کا بھی دشمن ہے، انہوں نے نہ صرف ترش زبان استعمال کی کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی بھی دھمکی دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں