۔،۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپین یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ نذر حسین۔،۔
٭یورپین یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیئے اس سے اسرائیل،فلسطینی تنازعہ کو ختم کرنے اور خطے کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی،میڈرڈ یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرتا، عرب ممالک ابھب تک یورپین یونین کو سمجھنے میں غلطی کر رہا ہے۔اسرائیل نے میڈرڈ پر (دہشت گردی) کی حمایت کرنے کا الزام لگا دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/اسرائیل/فلسطین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپین یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپین یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیئے اس سے اسرائیل،فلسطینی تنازعہ کو ختم کرنے اور خطے کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی،میڈرڈ یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرتا، عرب ممالک ابھی تک یورپین یونین کو سمجھنے میں غلطی کر رہا ہے۔ا ن کے اس بیان پر سرائیل نے میڈرڈ پر (دہشت گردی) کی حمایت کرنے کا الزام لگا دیا جبکہ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ ان تمام سالوں کے دوران نہ صرف ہم نے بلکہ پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ کس طرح اسرائیل فلسطینی سرزمین پر منظم طریقے سے قابض ہو گیا ہے، انہوں نے اسرائیلی تشدد پر تنقید کی جس پر اسرائیل نے اسپین کے سفیر کو طلب کر لیا۔