0

۔،۔جمعرات کی سہہ پہر نامعلوم افراد نے (میسے ٹُرم) کے پارکنگ گیراج سے تقریباََ 15.50 بجے گاڑی چوری کر لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جمعرات کی سہہ پہر نامعلوم افراد نے (میسے ٹُرم) کے پارکنگ گیراج سے تقریباََ 15.50 بجے گاڑی چوری کر لی۔ نذر حسین۔،۔

٭30 نومبر 2023 تقریباََ 15.50 بجے سہہ پہر کو (Messeturm) کے پارکنگ گیراج سے گاڑی چوری کر لی گئی، خاتون نے مقامی طور پر ذمہ دار تیرھویں پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 30 نومبر 2023 تقریباََ 15.50 بجے سہہ پہر کو (Messeturm) کے پارکنگ گیراج سے گاڑی چوری کر لی گئی ، گاڑی کی مالک خاتون نے گاڑی پارکنگ میں نہ پا کر مقامی طور پر ذمہ دار تیرھویں پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، پولیس کی تفتیش کے دوران خاتون کی گاڑی ماڈل (بی ایم ڈبلیو) فرینکفرٹ کے علاقہ (نیڈ۔ ہائینرچ سٹال سٹریٹ) میں دیکھی گئی پولیس کے اہلکار سادہ لباس میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور چوری شدہ گاڑی کی نگرانی پر لگ گئے۔ یکم دسمبر صبح تقریباََ (تین بجے) تین افراد گاڑی کے قریب پہنچے اس سے پہلے کہ پولیس کوئی قدم اُٹھاتی چوروں نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے گاڑی چلا دی۔جب پولیس کی گاڑیوں نے اس کا راستہ روک لیا تو ڈرائیور گاڑی سے اتر کر بھاگنے کی کوشش کی جبکہ پولیس اہلکاروں نے مختصر تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا،دیگر دو افراد کو بھاگنے سے پہلے ہی گئاڑی میں سے گرفتار کر لیا گیا۔ (سولہ۔ اٹھار۔ انیس) سال کی عمر کے تینوں ملزمان کو تھانے لے جایا گیا جہاں کاغذات کے مکمل ہونے پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں