۔،۔بیس سالہ نرسنگ طالبہ کو بوائے فرینڈ نے قتل کے بعد واٹس ایپ اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭بیس سالہ نرسنگ طالبہ اور عاشق نامی نوجوان چنئی کے ہوٹل میں مقیم تھے، جوڑے میں جھگڑا ہوا عاشق نے خاتون کا گلا دبا کر قتل کر دیا،اس کے بد اس نے واٹس ایپ اسٹیٹس کے طور پر مردہ لڑکی کے جسم کی تصویر پوسٹ کر دی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی/تمل ناڈو/چنئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ملزم کی ایک دوست نے اس کے واٹس ایپ سٹیٹس قر مقتولہ کی لاش کی تصویر دیکھی، اس نے فوراََ پولیس کو انفارم کیا، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ہوٹل کے کمرے سے لاش کو قبضے میں لے اسپتال منتقل کر دیا،پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ نرسنگ کی طالبہ تھی اور ملزم کے ساتھ اس کا عرصہ پانچ سال سے تعلق تھا انہوں نے حال ہی میں چنئی میں ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا اور ساتھ رہائش پذیر تھے، جب متاثرہ لڑکی تین دن تک کالج کی کلاسز اٹینڈ نہ کر پائی تو اس کے دوستوں نے اس کے بارے میں دریافت کیا تو پتہ چلا کہ اس کا عاشق نامی بوائے فرینڈ چنئی آیا تھا،ہوٹل کا کمرہ بک کرایا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا، تاہم عاشق کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر خاتون کی بے جان جسم کی تصویر ملنے پر وہ حیران رہ گئے۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر جرم کرنے کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ ان دونوں کے درمیان تکرار جھگڑے کی صورت کر گئی اور خاتون نے اس پر دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا جس پر مشتعل ہو کر عاشق نے اپنی ٹی شرٹ سے گرل فرینڈ کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔