0

۔،۔ آسٹریا شدید ترین سردی کی لپیٹ میں،کئی علاقوں میں بجلی منقطع،ریڈ وارننگ جاری۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ آسٹریا شدید ترین سردی کی لپیٹ میں،کئی علاقوں میں بجلی منقطع،ریڈ وارننگ جاری۔ نذر حسین۔،۔

٭آسٹریا شدید برف باری کی وجہ سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے مختلف شہروں میں ٹیمپریچر منفی 10 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ریڈ وارننگ جاری کر دی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویانا/آسٹریا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت آسٹریا شدید ترین سردی کی لپیٹ میں،کئی علاقوں میں بجلی منقطع، مختلف شہروں میں ٹیمپریچر منفی 10 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ریڈ وارننگ جاری کر دی ہے، آسٹرین اسٹیٹ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ خصوصی طور پر کار کے سفر سے گریز کریں، فائر بریگیڈ کی پوری مشینری حرکت میں ہے، ملک بھر میں برف باری کے بوجھ سے جگہ جگہ پر درحت گر رہے ہیں جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھی امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تقریباََ (چھبیس ہزار 26000) گھرانوں ی کی بجلی ہفتے کی صبح سے بند ہے جبکہ ہیانا ایئرپورٹ سے کئی پروازیں معطل کی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں