۔،۔ شام میں انقلابی گارڈز کے دو افران کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭محمد علی عطائی شورچہ اور پناہ تقی زادہ کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے، ان افران کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ ٭سیرین اسلامک رزِسٹنس فرنٹ٭ میں مشاورتی مشن انجام دے رہے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شام/اسرائیل/ایران۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر محمد علی عطائی شورچہ اور پناہ تقی زادہ کے قتل کا الزام لگایا ہے، بیان میں دونوں ایرانی افسران کے قتل کے حالات یا تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا جبکہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہفتہ کو اطلاع دی کہ شام پر اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے دو ارکان ہلاک جبکہ سات دیگر ارکان زخمی ہو گئے۔ آبزرویٹری نے کہا کہ چھاپوں میں دمشق کے دیہی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے جنوب میں سیدہ زینب ؓ کالونی کے پڑوس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔