۔،۔امریکا کے شہر وینکوور میں پولیس نے ڈرون کیمرے نے ایک گھر میں پانچ افراد مردہ پڑے دیکھے۔ نذر حسین۔،۔
٭گھر کی خاتون کے پارٹنر نے مبینہ طور پر خاتون اور تین بچوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا پھر خود کشی کر لی،آلہ قتل و خود کشی مقتول کے پاس پڑی تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/وینکوور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں محلہ داروں نے اپنے ایک ہمسایہ گھر کے باسیوں کو کئی دن سے غائب پا کر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے تحقیق کے دوران ڈرون اس گھر میں بھیجا تو کیمرے نے ایسا ہولناک منظر دکھایا کہ ہمسائے سکتے میں آ گئے، نیوز ویک کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر وینیکوور میں پولیس نے جب ڈرون کیمرہ اس گھر میں بھیجا تو کیا دیکھا کہ اس (پانچ) افراد کی فیملی کے تمام لوگ مردہ حالت میں گھر میں پڑے تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ قتل اور خود کشی کی واردات تھی، گھر کی خاتون کے پارٹنر نے مبینہ طور پر خاتون اور اس کے تین نچوں کو گولیاں مار کر خود کشی کر لی، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ آلہ قتل مقتول کے پاس ہی پڑا تھا۔