۔،۔ سعودی عرب کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور۔ نذر حسین۔،۔
٭سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اس وقت جو کچھ غزہ کی پٹی میں ہو رہا ہے وہ ایک غیر مسبوق قتل عام ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی/اسرائیل اپنے دفاع کی آڑ میں نہتے یلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے،اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ سب بلا جواز ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/غزہ/سعودی عرب۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اس وقت جو کچھ غزہ کی پٹی میں ہو رہا ہے وہ ایک غیر مسبوق قتل عام ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی/اسرائیل اپنے دفاع کی آڑ میں نہتے یلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے،اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ سب بلا جواز ہے، انہوں نے امریکا کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے امریکی اقدام کو مایوس کن قرار دیا ہے، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بد قسمتی سے جنگ بندی ایک برا لفظ بن گیا ہے مگر یہ منطق ہماری سمجھ سے بالا تر ہے۔