0

۔،۔دورہ ہالینڈ کے دوران معروف عالم دین عبد الحبیب عطاری کی میاں عاصم کی رہائش گاہ پر آمد۔ جاوید عظیمی۔،۔

0Shares

۔،۔دورہ ہالینڈ کے دوران معروف عالم دین عبد الحبیب عطاری کی میاں عاصم کی رہائش گاہ پر آمد۔ جاوید عظیمی۔،۔

٭ دعوت اسلامی مرکز پاکستان کے مرکزی عہدیدار معروف عالم دین مولانا عبد الحبیب عطاری،ہالینڈ کے دورے کے دوران 8 دسمبر 2023 بروز جمعۃ المبارک ہالینڈ کی ہردلعزیز شخصیت،تجارتی حلقوں میں خاص مقام رکھنے والے میاں عاصم محمود کی خصوصی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پر تشریف لائے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ہالینڈ/روٹرڈیم۔ دعوت اسلامی مرکز پاکستان کے مرکزی عہدیدار معروف عالم دین مولانا عبد الحبیب عطاری،ہالینڈ کے دورے کے دوران 8 دسمبر 2023 بروز جمعۃ المبارک ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں میاں عاصم محمود کی خصوصی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پر تشریف لائے جہاں پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سیاسی، شماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف چوہدری اکرام الحق کو ملا، بارگاہ رسالت ماآب ﷺ میں مجتبی، خادم بٹ اور محمد جاوید عظیمی نے محبتوں اور عقیدتوں کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتوں کے نظرانے پیش کئے، الحاج مولانا عبد الحبیب عطاری نے اپنے خصوصی خطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اللہ تعالی سے تجارت کرنے کے منطقی فارمولے بتائے ان فارمولوں کے ادراک کے لئے چنددنیاوی مثالیں پیش کیں، آپ کا فرمانا تھا کہ اللہ تعالی کی راہ میں مال خرچ کرنے سے کمی نہیں آتی،وہ ذات باری تعالی اس مال کو بڑھا کر لوٹاتی ہے ان کا مزید فرمانا تھا کہ یاد رکھیں اللہ تعالی کی راہ میں ہمیشہ بہترین شے پیش کریں، خطاب کے دوران الحاج مولانا عبد الحبیب عطاری نے اپنے موجودہ رورہ ہالینڈ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ روٹرڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے حاضر ہوا ہوں انہوں نے تقریب میں موجود تمام احباب کو بھی شرکت کی دعوت دی، اسی دوران دعوت اسلامی ہالینڈ کابینہ کے نگران محمد سرفراز عطاری نے فیضان مدینہ روٹرڈیم کف افتتاحی تقریب اور اس مرکز میں متوقع سرگرمیوں کی تفصیلات بیان کیں، معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے روح رواں مدیر اعلی محمد جاویڈ عظیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعوت اسلامی ہالینڈ کی خبریں مذکورہ اخبار میں رپورٹ کرتے رہتے ہیں، خبروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دعوت اسلامی ہالینڈ کے پلیٹ فارم سے بالخصوص مختلف اسلامی ممالک کے نوجوانوں کے لئے سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، ان سرگرمیوں میں نوجوانوں کو اللہ تعالی کے احکامات اور نبی رحمت ﷺ کے تعلیمات نہ صرف اردو جبکہ ولندیزی(ڈچ) زبان میں بھی بیان کی جاتی ہیں تا کہ نوجوان ان کا ادراک کر کے ان کے فروغ میں اپنا بھی حصّہ ڈال سکیں، یہ عمل بلاشبہ قابل ستائش ہے ان کامیاب کاوشوں پر آپ سب مبارک باد کے مستحق ہیں، بعد ازاں درود و سلام پیش کیا گیا، اجتماعی دعا میں میاں عاصم محمود کے والد مرحوم اور سسر مرحوم کی روحوں کو ایصای ثواب نذر کیا گیا خصوصی طور پر یلسطین کے مسلمانوں کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کی گئیں، تقریب کے میزبان میاں عاصم محمود نے تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات اور بالخصوص (خصوصی مہمان) الحاج مولانا عبد الحبیب عطاری کی خصوصی شرکت کے لئے صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سب کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے، بعد ازاں تمام مہانوں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر الحاج مولانا عبد الحبیب عطاری نے میزبان میاں عاصم محمود کا مدعو کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں