0

۔،۔امریکی صدر جوزف جو روبینیٹی بائیڈن کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت کا دورہ منسوخ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔امریکی صدر جوزف جو روبینیٹی بائیڈن کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت کا دورہ منسوخ۔ نذر حسین۔،۔

٭یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر امریکی صدر جوزف جو روبینیٹی بائیڈن کو دعوت دی گئی تھی جبکہ امریکی صدر نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیاگیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/نئی دہلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق26 جنوری 2024 ہندوستانی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں امریکی صدر جوزف جو روبینیٹی بائیڈن کو دعوت دی گئی تھی جبکہ امریکی صدر نے جوزف جو روبینیٹی بائیڈن کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈ ریوز پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایئر فورس ون کو رخصت کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ بائیڈن اگلے ماہ بھارت کا سفر نہیں کریں گے جس کی وجہ سے بھارتی فریق نئی دہلی کی میزبانی میں ہونے والی کواڈ سمٹ کے لئے نئی تاریخ کا تعین کرے گا۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر بھارت کو کسی اور لیڈر کی تلاش کرنی پڑے گی جبکہ تقریب میں شرکت کے لئے چھ ہفتے سے کچھ زیادہ کا وقت ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ باتیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ 26 جنوری 2024 ہندوستانی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کئے جانے کے بارے میں کوئی باضابطہ لفظ نہیں آیا ہے۔لیکن امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے ستمبر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکی صدر کو یہ دعوت وزیر اعظم نریندر مودی نے دی تھی جب دونوں رہنماوں نے (جی20 بیس) سربراہی اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں