۔،۔ روس اور ایران کے مابین ایک ٭بڑے نئے بین الریاستی معاہدے٭پر کام کو تیزی سے کریں گے۔ نذر حسین۔،۔
٭روسی صدر ولادیمیر ولادیمیرووچ پوتین نے گذشتہ ہفتے کریملن میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ تقریباََ (پانچ) گھنٹوں تک بات چیت کی۔جس پر روسی وزارت خارجہ نے منگل کو کہا٭ روس اور ایران کے مابین ایک ٭بڑے نئے بین الریاستی معاہدے٭پر کام کو تیزی سے کریں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/ماسکو/ایران/تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر ولادیمیرووچ پوتین نے گذشتہ ہفتے کریملن میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ تقریباََ (پانچ) گھنٹوں تک بات چیت کی۔جس پر روسی وزارت خارجہ نے منگل کو کہا٭ روس اور ایران کے مابین ایک ٭بڑے نئے بین الریاستی معاہدے٭پر کام کو تیزی سے کریں گے، معمہدے کے دائرہ کار کی تفصیل نہیں بتائی گئی جو ماسکو اور تہران کے درمیان بڑھتے ہوئے۔ سیاسی، تجارتی اور فوجی تعلقات کے درمیان سامنے آیا ہے جسے یقیناََ امریکا تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان کے مطابق روس نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پیر کو فون کال میں معاہدے پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا جو ٭تیاری کے اعلی مرحلے٭ پر تھا۔ واضح رہے شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان نے ستمبر میں روس کے مشرق بعید میں پوتین سے ملاقات کی تھی۔