۔،۔ سڑک کی صفائی کے دوران نامعلوم افراد نے مُکہ مار کر سٹی کلیننگ سروس کے ملازم کو زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭(گیارہ دسمبر) کی صبح تقریباََ 6:40 بجے فرینکفرٹ ایم مائین سٹی کلیننگ سروس (ایف ای ایس) کے ایک ملازم پر سڑک کی صفائی کے آپریشن کے دوران نامعلوم شخص نے جسمانی طور پر حملہ کر کے (ساٹھ سالہ) ملازم کو زخمی کر دیا٭
فرینکفرٹ پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ (گیارہ دسمبر) کی صبح تقریباََ 6:40 بجے فرینکفرٹ ایم مائین سٹی کلیننگ سروس (ایف ای ایس) اس وقت پیش آیا جب ملازم اپنی ڈیوٹی دیتے ہوئے سڑک کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے آ کر اس کے چہرے پر دائیں ہاتھ کے مکہ سے اسے مارا، حملہ کے بعد مجرم نامعلوم سمت فرار ہو گیا، ملازم کو مرہم پٹی کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق مرد سیاہ رنگت، پتلی ساخت اور داڑھی رکھی ہوئی تھی،پولیس ابھی تک مجرم کو تلاش کرنے میں ناکام ہے پولیس کے مطابق اگر کسی نے دیکھا ہو تو ضرور پولیس کی مدد کرے۔